‘‘محمد ’’نامی مضمون پر تبصرہ پی ڈی ایف چھاپیے ای میل

"محمد " نامی مضمون پر تبصرہ

تحریر : ڈاکٹر مجید معارف (تہران  یونیورسٹی )

معاونت :سمیہ سادات اعتصامی (ایم ۔فل )

خلاصہ

پیش نظر مضمون دو حصوں پر مشتمل ہے :

  1. "محمد" نامی مضمون کے ترجمہ کا خلاصہ ہے جو انسائیکلو پیڈیا آف قرآن میں "یوری رابین " یہودی نے تحریر کیا ۔ اس مضمون میں انہوں نے مندرجہ ذیل مباحث بیان کی ہیں : پیغمبر اکرم (ص) کا مختصر تعارف ، آپ کے ناموں اور القاب پر تبصرہ ، قرآن اور وحی کی بحث ، رسالت کے اہداف ، رسالت کی سرحدیں ، پیغمبر کا آئین ، پیغمبر اسلام کا باقی انبیاء کے درمیان مقام ، پیغمبر کے مومنین اور کفار سے روابط ، قرآن او ر پیغمبر اسلام کی مکی اور مدنی سیرت  ۔

اس مضمون کا اسلوب نگارش یہ ہے کہ قرآنی آیات کو ایک خاص نظم دے کر مور د نظر نتیجہ اخذ کیا گیا  ہے ۔

  1. مقالہ حاضر میں پائے جانے والے مثبت اور منفی نکات  پر تبصرہ ہے  جس میں مضمون پر کیے گئے اعتراضات ہیں جنہیں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جن میں سے کچھ مضمون کے ظاہری ڈھانچہ سے مربوط ہیں اور کچھ کا تعلق مضمون کے متن اور محتوا سے ہے ۔ محتوا  سے متعلق اعتراضات میں سے ایک،  قرآنی آیات کے ظاہر کو سمجھنے اور بالخصوص فہم  مفردات میں غلطی ، آیات کی تفسیر میں اشتباہ ، استدلال اور نتیجہ اخذ کرنے میں لغزشیں اور تاریخی شواھد لانے میں بھی غلطی کا ارتکاب وغیر ہ شامل ہیں ۔  اس مضمون  میں پائی جانے والی سب سے بڑی مشکل ،  ضعیف مصادر سے استفادہ کرنا ، خاص قسم کی   ذہنیت اور تعصبات کا شکار ہونا ، پیغمبر اکرم (ص) کی مقدس اور روحانی  حیثیت پر ایمان نہ رکھنا   ہے  ۔

ناقد نے اس مقالہ پر تنقید کے لیے قرآن ، روایات ، تفسیر اور تاریخ کے درست اور صحیح مستندات پیش کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بنیادی کلمات : قرآن ، انسائیکلو پیٖڈٰیا آف قرآن ، مستشرقین ، محمد (ص)

View Full text